جموں میں روہنگیائی باشندے ویکسین سے محروم

   

حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ، روہنگیا پناہ گزین متفکر
جموں : دوسری ریاستوں کی طرح ، مرکزی زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں ویکسینیشن کا عمل زوروں پر ہے کیونکہ یہ مہلک وائرس کووڈ۔19 کو شکست دینے کے لئے واحد ہتھیار ہے۔ جموں ڈویژن میں بھی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 45فیصد سے زائد لوگوں کو 100فیصد ویکسین لگائے گئے ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیوں کہ جموں میں سینکڑوں روہنگیائی مسلمان بسے ہیں جو جموں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔ ان کو ابھی تک ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ روہنگیاؤں کا ایک بہت بڑا حصہ جموں کے مضافاتی علاقوں میں کئی برسوں سے کالونیوں میں بسے ہوئے ہیں۔ حکومت نے پہلے ہی ان کی جموں ہجرت کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور میانمار ، برما ، بنگلہ دیش وغیرہ جیسے ممالک میں انہیں آبائی مقامات پر بھیجنے کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا ہے۔ روہنگیا کالونیوں میں بھی مثبت معاملے آنے کے باوجود ویکسین نہ لگانے سے یہ لوگ متفکر اور حکومت سے ناراض ہیں۔