جموں میں شراب کی دکانیں کھلنے پر لوگ سراپا احتجاج

   

جموں: جموں میں شراب کی دکانیں کھلنے کے خلاف لوگوں کا احتجاج جاری ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں کے نزدیک اور بستیوں میں کھولی جا رہی ہیں جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔سروال جموں کے لوگوں نے جمعے کو احتجاج درج کرنے کے دوران ضلع مجسٹریٹ جموں اور ایکسائز کمشنر کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔اس موقع پر راجیش والی نامی ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں شراب کی دکان مندر اور مسجد کے نزدیک کھولی گئی ہے بلکہ ایک اسکول بھی متصل ہی واقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس جگہ شراب کی دکان کھولی گئی ہے وہاں لوگوں کا کافی رش رہتا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔