جموں میں شیو سینا کا ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

   

جموں:شیو سینا جموں یونٹ کے کارکنوں نے جمعے کے روز یہاں ایندھن کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاج درج کرکے ایک سکوٹی کو نذر آتش کر دیا۔احتجاجی موجودہ مرکزی سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور جائے احتجاج پر انہوں نے ایک سکوٹی کو نذر آتش کر دیا۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ لوگ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے سے پریشان ہیں۔