جموں میں فاروق عبداللہ کی سربراہی میں آل پارٹی میٹنگ

   

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں کل جماعتی میٹنگ جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور اگلے لائحہ عملے کے بارے میں کوئی فیصلہ لینے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کانگریس ، پی ڈی پی کے علاوہ متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کل جماعتی میٹنگ کے دوران بلدیاتی اور پنچایتی چناوکوموخر کرنے اور اسمبلی چناو کے حوالے سے لیت ولعل کی پالیسی اپنانے پر فکر وتشویش کا اظہار کیا گیا ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک میٹنگ جاری تھی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔