جموں میں ٹرانسفر پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر: بی جے پی

   

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی دویندر سنگھ رانا نے واضح کیا کہ کشمیر پنڈت اور دیگر ہندو ملازمین جو کشمیر میں تعینات ہیں اُن کی ٹرانسفر پالیسی ضرور لاگو ہوگی، اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ پارٹی میں نہیں رہیں گے ۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے دئے گئے بیان پر جموں میں کشمیری پنڈت اور ڈوگرہ ملازمین نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اُن کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور آئے روز دھمکیاں دی جارہی ہیں ایسے میں وہ کشمیر میں اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے ہیں۔