جموں،24اگست(یو این آئی)جموں کے نئی بستی علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارہ کو برآمد کیا جس پر ‘پی آئی اے ’ لکھا ہوا تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غبارے اکثر سرحد پار سے چھوڑے جاتے ہیں اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستانی نشانات والے غبارے ملے ہوں۔ اس سے قبل سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر سمیت کٹھوعہ اور راجوری اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے غبارے برآمد ہو چکے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جہاں پاکستانی ڈرونز دہشت گرد تنظیموں کو ہتھیار، منشیات اور رقم فراہم کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔