نئی دہلی : ہندوستان نے جموں کے علاقہ میں ڈرون سرگرمیوں پر شدید احتجاج کیا ۔ بارڈر سیکوریٹی فورسیس اور پاکستان رینجرس کے درمیان سیکٹر کمانڈر سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندوستان ، پاکستانی حکام سے اس ضمن میں شدید احتجاج کیا ۔ اجلاس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی جب کہ بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون سرگرمیوں پر شدید اعتراض کیا ۔