جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور مطالبہ کیا کہ ہندوملازمین کو جموں ٹرانسفر کیا جائے ۔دریں اثنا پی ڈی ڈی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے بھی تنخواہوں کی واگزاری کی خاطر دھرنا دیا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں کے مختلف علاقوں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح کشمیری پنڈت ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں جموں میں ہی تعینات کیا جائے ۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ آن لائن دھمکی کے بعد وہ اب کشمیر جانے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو کشمیر میں تعینات ہندو ملازمین کو جموں ٹرانسفر کرنا چاہئے ۔