جموں ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ جموں کے اضلاع ادھم پور اور سامبا میں گائیوں کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور 62 مویشیوں کو بچا لیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک پولیس پارٹی نے جائز اجازت نامہ کے بغیر کشمیر منتقل کئے جانے والے 55 مویشیوں کو روک لیا جنہیں منگل کی شام جموں ۔ سرینگر شاہراہ سے براہ سنگور چوک پیدل لے جایا جارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ مویشیوں کو بچاتے ہوئے دو افراد حامد خاں اور محمد مشہور کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پکڑنے کی کوشش جاری ہیں۔ ڈرائیور غلام رسول کی گرفتاری کے بعد اس کی گاڑی ضبط کرلی گئی۔ دوسرے واقعہ میں بٹورا اور ویدپرکاش کو فسار کے علاقہ سامبا میں سرینگرجانے والی گاڑی روکنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ان کی گاڑی سے تین مویشیوں کو بچا لیا گیا جنہیں بلااجازت منتقل کیا جارہا تھا۔
