جموں وکشمیرکے عوام کا حق خوداختیاری کا مطالبہ

   

عوام پر حکومت ہند کی ظلم و زیادتیوں کی مذمت ، ورلڈکشمیر اویرنس فورم کا ردعمل
سرینگر ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے عوام کا حق خوداختیاری کا مطالبہ حق بجانب ہے ۔ ورلڈ کشمیر اویرنس فورم (WKAF) نے کشمیری عوام پر حکومت ہند کے متواتر ظلم و زیادتیوں کی مذمت کی ہے ۔ آرٹیکل 370 اور 35A کو یکطرفہ طور پر برخواست کردینے حکومت ہند کے /5 اگست 2019 ء کے فیصلہ کو واپس لینے سے انکار پر تنقید کی گئی ۔ فورم نے واضح طور پر کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام کو غیرانسانی حالات سے دوچار کیا جارہا ہے ۔ حکومت ہند کے اختیار کردہ رویہ نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ مواصلاتی نظام منقطع کردیا گیا ۔ نظم و ضبط ٹھپ ہے ۔ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہورہی ہیں اور کشمیریوں کو حراست میں رکھ کر اذیت دی جارہی ہے ۔ اظہار خیال کی آزادی پر پابندی ہے ۔ساری دنیا یہ دیکھ کر حیران ہے ۔ ہندوستانی فوج ، نیم فوجی دستے اندھادھند ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔