جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم گارڈز کا احتجاج

   

سری نگر: جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم گارڑدوں نے جمعہ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر نوکریوں سے بر طرف کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو بیس برسوں کے بعد نکال دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تین سو لڑکے ہیں جو بے روز گار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘بیس برسوں تک نوکری کرنے کے بعد اب ہم کہاں جائیں گے ، اب ہم مزدوری بھی نہیں کر سکتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ہماری ماہانہ تنخواہ 8 ہزار روپیے تھی ہم اسی پر اپنا گزارہ کرتے تھے ‘۔