سری نگر : جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں، گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کے عوام غریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں، اقتصادی بدحالی اور بے روزگاری عروج پر ہے اور مرکزی حکومت جموں وکشمیر سے متعلق غلط اور گمراہ کن دعوے کررہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج حضرت بل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت دعوے کررہی ہے کہ 5 اگست 2019کے فیصلوں کے بعد یہاں تعمیر و ترقی ہوئی ہے ، امن و امان کی فضائقائم ہوئی ہے اور لوگ خوشحال ہیں لیکن زمینی صورتحال ان دعوں کے عین برعکس ہے ۔
