جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں59فیصد پولنگ

,

   

سرینگر: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 24 نشستوں کی پولنگ انتہائی جوش و خروش اور پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی ۔چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے پر 59فیصد ووٹنگ ریکارد ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں سب سے زیادہ 77فیصد رائے دہند گان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا اور پلوامہ میں سب سے کم 46فیصد ووٹنگ ہوئی۔چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ پر امن طریقے پر اختتام پذیر ہوا۔جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چہارشنبہ کی صبح 24 حلقوں کیلئے پولنگ شروع ہوئی۔ اس مرحلے کیلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔حکام نے پر امن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر سیکورٹی و دیگر انتظامات کئے ہیں۔