سرینگر: سرینگر کے علاقہ پریم پورہ میں سیکوریٹی فورس کے ساتھ رات بھر انکاؤنٹر کے دوران 3 نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ عسکریت پسندوں نے تلاشی کے دوران سیکوریٹی فورس پر فائرنگ کردی۔ سیکوریٹی جوان اس علاقہ میں تلاشی مہم پر تھے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ سیکوریٹی فورس نے سارے علاقہ کو گھیر لیا تھا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ رات بھر چلنے والی اس فائرنگ میں ایک عسکریت پسند صبح کی اولین ساعتوں میں مارا گیا۔ چند گھنٹوں کے بعد دیگر دو بھی مارے گئے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہلاک ہونے والے نوجوانوں کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا ان میں سے دو نوجوان طالب علم تھے۔