نئی دہلی: جموں کشمیر میں رشوت اور بدعنوانیوں میں ملوث 35 سینئر عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ 5 عہدیدار محکمہ غذا سیول سپلائز اور عوامی نظام تقسیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ دو کا تعلق محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہیں۔ ایک عہدیدار کا تعلق محکمہ مال سے اور محکمہ دیہی ترقی سے بتایا گیا ہے۔ 24 عہدیداروں کا تعلق محکمہ جنگلات، ایکولوجی اور ماحولیات سے ہے۔ دو عہدیدار پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ تمام رشوت کے کیسوں میں ماخوذ ہیں۔ جموں کشمیر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت انہیں معطل کیا گیا ہے۔