سری نگر: محکمہ سیاحت کے کمشنر سکریٹری سید عابد رشید کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں فلم ٹورزم کو بڑے پیمانے پر فروغ دا دیا جا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا جی ٹونٹی اجلاس بہت ہی بڑا بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے اور یہ یونین ٹریٹری کے لئے اپنی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے کئی سیاحتی مقامات یورپ کے سیاحتی مقامات سے بہتر ہیں۔ موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار کا ہفتے کو ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ جموں و کشمیر میں دو سو سے زیادہ فلموں کی شوٹنگ کی گئی امسال فلم ٹورزم کو فروغ دینے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی جس کے لئے ہم نے فلم سازوں اور ہدایت کاروں تین سو مقامات رکھے ہیں جہاں وہ فلموں کی شوٹنگ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امسال فلم ٹورزم کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے گا تاکہ ان مقامات کو بھی سامنے لایا جائے جو ابھی منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔ عابد رشید نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کئی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو یورپ کے سیاحتی مقامات سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک بڑے پروڈکشن ہائوس نے کشمیر میں ایک فلم کی شوٹنگ کی۔ جی ٹونٹی اجلاس کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا جی ٹونٹی ورکنگ گروپ کا اجلاس بین الاقوامی سطح کا ایک ایونٹ ہے ۔
