سرینگر : کشمیر میں فورسز نے نام نہاد دہشت گردی فنڈنگ کیس کی آڑ میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ دوسری جانب حریت کانفرس نے سرینگر میں جی 20 اجلاس کے خلاف 22 مئی کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جموں کشمیر ہندوستان کاحصہ نہیں یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔