سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں معلق اسمبلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ تاہم بی جے پی ایسا چاہے گی تاکہ ان کو یہاں گورنر راج کو مزید بڑھانے کا موقع مل سکے ۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز جھیل ڈل میں شکاروں پر ایک انتخابی ریلی کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں معلق اسمبلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ہم کانگریس کے ساتھ ما قبل الیکشن بھی الائنس کر سکتے تھے لیکن ہم نے پہلے الائنس کیا تاکہ ایسا نہ ہوسکے ’۔ان کا کہنا تھاکہبی جے پی جموں وکشمیر میں معلق اسمبلی چاہتی ہے تاکہ ان کو بہانہ ملے کہ گورنر راج مزید بڑھ سکے لیکن جموں وکشمیر کے لوگ اس بات کی اجازت نہیں دیں گے ۔ راہول گاندھی کے دورے کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ راہول گاندھی یہاں آرہے ہیں ان کو مقابلہ کرنا ہوگا بی جے پی کے ان مرکزی لیڈروں کا جو یہاں بڑے پیمانے پر مہم چلا رہے ہیں۔