جموں وکشمیر میں کوویڈ کیسوں میںغیرمعمولی اضافہ ،طبی عملہ الرٹ

   

سرینگرجموں وکشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے کوویڈ کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر سبھی طبی مراکز کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سکریٹری ہیلتھ نے سبھی چیف میڈیکل آفیسران کو ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جموں وکشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ کوویڈ کیسوں میں اضافہ کے بیچ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے سبھی چیف میڈیکل آفیسران کو ہدایت دی کہ ٹسٹنگ میں اضافہ کیا جائے۔
ملک میںکوویڈ متاثرین کی تعداد
21ہزار سے متجاوز
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ انفیکشن کے تقریباً تین ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 21 ہزار کو عبور کر گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3038 نئے لوگ کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوویڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21179 ہو گئی ہے۔