جموں وکشمیر کو جلد واپس دیا جائے گا ریاستی درجہ،یہاں ہونگے اسمبلی انتخابات:ترون چگھ

,

   

Ferty9 Clinic

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ جلد واپس دیا جائے گا اور یہاں عنقریب اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے اور یہاں امن قائم ہے۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ’پنڈت دین دیال اپادھیائے کی سوچ غریب کی زندگی میں تبدیلی لانے کی سوچ کی تھی جس کو نریندر مودی 26 مئی 2014 سے مختلف یوجنائیں متعارف کرکے عملی جامہ پہنا رہے ہیں‘۔