جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہئے :فاروق عبداللہ

   

جموں : نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کہاکہ جموں وکشمیر میں آئی نئی سرکار اچھے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی منشور میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ مرکزی حکومت نے وعدہ کیا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاستی درجہ کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات پر امن اور شفاف ہوئے لہذا اب ریاست کا درجہ واپس ملنا چاہئے ۔عوام سے وعدوں کو پورا کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وعدے وفا ہونگے ۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے بیان پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جہاں تک دفعہ 370اور 35اے کا تعلق ہے تو ہمارا موقف اس حوالے سے واضح اور صاف ہے ۔