جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور اسکا خصوصی ریاست کا درجہ ہٹائے جانے کے بعد سے حکومت کی حراست میں نظربند ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے جمعہ کو ٹوئٹر پر ایک طنزیہ پوسٹ کر کے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ التجا نے گجرات دورہ پر گئے پی ایم مودی کی اپنی ماں سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ انھیں کب اپنے سے الگ رکھیں گے۔
نیوز ایجنسی ای این اے کی نشر کی ہوئی تصاویر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”یہ تصاویر دل کو چھو لینے والی ہے، مگر گزشتہ 3 ماہ سے آپ نے میری ماں کو غیر قانونی طریقہ سے قید کر رکھا ہے، آپ نے میری ماں کے ساتھ ہزاروں لیڈروں، حقوق انسانی کارکنان اور بچوں کو بھی حراست میں قید کر رکھا ہے۔ آخر ان ماؤں کو اپنے بچوں سے کب تک الگ رہنا پڑے گا“_
واضح رہے کہ تقریباً 3 مہینے قبل 5اگست کے دن حکومت نے جموں وکشمیر کو تقسیم کروا کر مرکز کے ماتحت ریاست بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اور اسکے فوراً بعد تینوں سابق وزراۓ اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ صاحب کو بھی نظر بند کیا تھا۔ اپ کو معلوم ہو نا چاہیے کہ محبوبہ مفتی جب سے حراست میں ہے تب سے انکی بیٹی التجا مفتی انکا ٹویٹر اکاؤنٹ استعمال کر رہی ہے۔ اور لگاتار اس اکاونٹ سے موجودہ این ڈی اے حکومت اور وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے، اور تازہ پوسٹ انہوں نے کافی جذبات سے کیا ہے۔
Heartwarming PM sir @narendramodi .But its been 3 months since you illegally detained my mother along with thousands of politicians,civil society members & minor boys. How much longer will you separate those mothers from their sons for? https://t.co/ZHd7qjL4sr
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 1, 2019