جموں وکشمیر کی عوام کو جلد ہی اپنے ووٹ سے منتخب نئی سرکار کا انتظار: سابق ای اے ایس افیسر

,

   

سری نگر: سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ریاست میں عوامی حکومت کو ہی عوام کے مفادات کی پاسباں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوامی منتخب حکومت کے قیام کی فوری اور اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مفادات کی نمائندگی ہوسکے۔
کہا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی میں ہی
جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر خطرات کے گھناؤنے بادل چھائے رہتے ہیں اور گورنر مرکز کے ایجنٹ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کو غلط استعمال کرکے ریاست کے آئین میں ترمیم کی سفارش بھی کرسکتا ہے اوراس کی بنیادی ساخت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے آئین کو اُس وقت بھی شدید خطرات لاحق رہتے ہیں جب عوامی حکومت موجود ہو لیکن مسند اقتدار پر براجمان جماعتیں اپنے حقیر مقاصد کے حصول کےلئے خصوصی پوزیشن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوں۔

فیصل نے ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہمیں ان لوگوں کو اپنی طاقت دکھانی ہوگی جنہوں نے ریاست جموں کشمیر کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔