جموں وکشمیر کے پلوامہ انکاونٹر پر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دیا بڑا بیان
پلوامہ:جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک انکاونٹر ہوا جس میں دو ملیٹینٹ ہلاک ہوگئے ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہو پائی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انکاونٹر میں ایک سی ار پی ایف کا جوان بھی مارا گیا ہے۔
ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے نیوز 18 سے بات کرکے کہا کہ ہم نے اس مہینے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہے، اس مہینے میں کافی سارا نقصان ہوا ہے کئی جائدادوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے کئی لوگوں کی جانیں بھی گئی ہیں ہم نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینے کی 22 تاریخ تک قریب چالیس ملیٹینٹ مارے گئے ہیں، ابھی حال ہی میں سار پانچ مہینے تک 150 سے زائد مارے گئے ہیں جن کا تعلق جیش محمد اور لشکر طیبہ وغیرہ سے ہے۔
انہوں مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔
