نئی دہلی: الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو ہونے والی ووٹنگ میں 61.38 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کی 24 سیٹوں پر بدھ کو ہوئی ووٹنگ میں 63.75 فیصد مرد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور خواتین ووٹروں میں 58.96 فیصد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) تک پہنچیں۔ٹرانس جینڈر کیٹیگری کے رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 40 فیصد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔سب سے زیادہ 80.67 فیصد ووٹروں نے پدر ناگاسینی سیٹ پر ای وی ایم کا بٹن دبایا۔
جبکہ ووٹروں کا سب سے کم تناسب ترال میں تھا جہاں 43.56 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔