جموں و کشمیر انتخابات:بی جے پی امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری

   

نئی دہلی: بی جے پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔بی جے پی قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی جاری فہرست میں 10 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کی اس فہرست میں پانچ مسلم امیدوار ہیں۔ پارٹی نے کرناہ سے ادریس کرناہی، ہندواڑہ سے غلام محمد میر، سوناواری سے عبدالرشید خان، بانڈی پورہ سے نصیر احمد لون اور گریز (ایس سی) سے فقیر محمد خان کو میدان میں اتارا ہے ۔