جموں : جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں کچھ غنڈوں نے پاکستان مردہ باد نہ کہنے پر خانہ بدوش گجر بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو سر عام شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی ایک ویڈیو ایک نوجوان سماجی کارکن گفتار احمد چودھری نے ٹوئٹر پر اپلوڈ کردی ہے ۔ گفتار احمد نے بتایاکہ پولیس انسپکٹر ایم کے سنہا نے یقین دلایا کہ خاطیو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
ایم کے سنہا نے ایس ایس پی سانبہ کو خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور آئی اے ایس شاہ فیصل نے اس واقعہ سخت مذمت کی ہے ۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ غنڈوں کا یہ رویہ نہایت شرمناک ہے۔ویڈیو میں ان کے چہرے واضح طور پر دکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا جمو ں و کشمیر کی پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے گی ؟ شاہ فیصل نے کہا کہ پولیس خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔