جموں و کشمیر سے لداخ کی علحدگی شرمناک: سی پی ایم

   

نئی دہلی ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم ) نے آج جموں و کشمیر سے 31 اکتوبر کو لداخ کی باضابطہ علحدگی سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلہ کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ریاست کو اس کے شہریوں کی رائے معلوم کئے بغیر تقسیم کردیا گیا۔ سی پی ایم نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ پارٹی آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اس کا موقف گھٹا دینے پر اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کرتی ہے۔ یہ ہندوستان کی جمہوریت کیلئے شرمناک دن ہے کہ ایک ریاست کو تقسیم کر کے اسے مکمل ریاست کے درجے سے محروم کیا جارہا ہے اور اس معاملہ میں ریاست کے عوام یا اس کی اسمبلی کی رائے حاصل نہیں کی گئی ۔31 اکتوبر سے جموں و کشمیر دو مرکزی علاقوں میں جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم ہوجائے گی۔