جموں : جموں وکشمیر کے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔بتادیں کہ ڈانگری میں شہری ہلاکتوں کے بعد خط پیر پنچال میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اتوار کو کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں گھر گھر تلاشی لی۔ذرائع نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ٹھاٹھری ڈوڈہ اور کشتوار کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھادئے ۔