جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی پر سماعت مکمل، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

   

نئی دہلی: آرٹیکل 370 سے متعلق سپریم کورٹ میں جاری سماعت مکمل ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر 16 دن تک یہ سماعت ہوئی۔ عرضی گزاروں کا مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کیا جائے اور اس کی مکمل ریاست کا درجہ بھی واپس کیا جائے۔چیف جسٹس کی قیادر میں پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ اس میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس ایس کے کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل تھے۔