جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے اپوزیشن کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن نے منگل کو جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کو انصاف دلانے کے لئے وہاں مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ ختم کرکے اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ تمام طبقات کو ریاستی اسمبلی کے ذریعے ان کا حق مل سکے ۔ آج لوک سبھا میں جموں کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل 2023 اور جموں کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2023 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر اور ریاست میں اسمبلی نہیں بنتی، جب تک مختلف طبقات کے منتخب نمائندے اپنے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی اسمبلی میں آواز ا نہیں اٹھاتے ہیں ، تب تک ریاست کے لوگوں کو انصاف نہیں مل سکتا ۔مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں مرکز کے زیرانتظام علاقے کو تبدیل کرکے ریاستی اسمبلی کا درجہ دیئے جانے کے واقعات تو ہوئے ہیں۔ لیکن مودی حکومت نے اس کے برعکس جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیرکنٹرول لانے کا درجہ دیدیا ۔ سوگتا رائے نے کہا کہ مودی حکومت آرٹیکل 370کو ہٹا کر شاباشی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔