جموں و کشمیر میں انکاونٹر ، 2 عسکریت پسند ہلاک

   

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہردہ میر ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مختصر تصادم میں عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں میں ہفتے کے روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ سے دو عسکریت پسندوں کی نعشیں برآمد کیں، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔