سری نگر/ جموں: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایل او سی کے نوگام سیکٹر میں جمعرات کو پاکستانی فائرنگ سے فوج کے 3فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں- قبل ازیںضلع پونچھ کے کرشنا گاٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر چہارشنبہ کی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ نوگام میں پاکستانی فوج نے بلا اشتعال فوج کو نشانہ بنا کر مارٹر گولے داغے اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔