جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کی حکومت بنے گی: یادو

   

سانبہ (جموں کشمیر): مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنے گی۔ڈاکٹر یادو نے آج جموں و کشمیر کے گھگوال میں سامبا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار سرجیت سنگھ سلاتھیا کی حمایت میں منعقد ‘وجے سنکلپ سبھا’ سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جوش و خروش اور حمایت کو دیکھ کر یہ واضح ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے ۔چیف منسٹر نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے قائدین پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کی پارٹی کی رجسٹریشن اور دفتر نئی دہلی میں ہے یا اسلام آباد میں۔ جو کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تو خون کی ندیاں بہیں گی، آج وہ جہاں بھی ہوں گے ں، دیکھ رہے ہوں گے ۔ اس وقت ملک وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔