٭ گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے ہدایت دی ہے کہ سیاحوں کو جموں و کشمیر چھوڑ دینے سے متعلق اڈوائزری سے جمعرات 10 اکٹوبر کو دستبرداری اختیار کرلی جائے گی۔ 2 اگسٹ کو حکومت جموں و کشمیر نے امرناتھ یاترا کے یاتریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیتے ہوئے تاکید کی تھی کہ وادی میں اپنے قیام کو مختصر کرتے ہوئے روانہ ہوجائیں۔ اِس کی وجہ ممکنہ دہشت گردانہ حملہ بتایا گیا تھا۔ چنانچہ اب جمعرات سے سیاح دوبارہ جموں و کشمیر سیر کرسکتے ہیں۔
