جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

   

سری نگر۔ 27فروری ( سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی نگران کار نے یہ بات بتائی۔