جموں و کشمیر میں سال کے آخر تک انتخابات ہو سکتے ہیں: راجناتھ سنگھ

   

جموں کشمیر:مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حد بندی کی مشق مکمل ہو گئی ہے۔ حد بندی کے بعد اب جموں میں 43 سیٹیں جب کہ کشمیر میں 47 سیٹیں ہوں گی۔ جموں و کشمیر میں اس سال کے آخر تک انتخابی عمل شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔مہاراجہ گلاب سنگھ کے 200 ویں یوم پیدائش کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی مشق مکمل ہو گئی ہے اور اب جموں و کشمیر میں نشستوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے، کشمیر میں 47 اور جموں کی 43 نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس سال کے آخر تک انتخابی عمل شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔