جموں و کشمیر میں عنقریب بی جے پی چیف منسٹر ہوگا : رائنا

   

Ferty9 Clinic

جموں ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو جموںو کشمیر میں اپنا اولین چیف منسٹر جلد ہی مل جانے کی امید ہے جس کا پس منظر 2 ماہ قبل ریاست سے آرٹیکل 370 کی تنسیخ اور اسمبلی حلقوں کی مجوزہ حدبندی ہے۔ آئی اے این ایس کو انٹرویو میں جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ رویندر رائنا نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک یونٹ ہے اور یہاں صدر بی جے پی کی حیثیت سے انہیں اعتماد ہیکہ پارٹی کو جلد ہی جموں و کشمیر میں اپنا چیف منسٹر مل جائے گا۔ جموں و کشمیر میں کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی چیف منسٹرس ہوئے ہیں۔ بی جے پی نے 2015 ء سے 2018ء تک ٹی ڈی پی کے ساتھ ریاست میں اقتدار میں شراکت داری حاصل کی لیکن اسے وزارت اعلیٰ نہیں ملی۔