نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج مرکز کی حکومت پر فوجیوں کی ریاست جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کو چاہئے کہ یہ سراغ رسانی محکمہ کی ناکامی کیلئے جوابدہ بن جائے۔ میجر کیتن شرما، رائیفل میان انیل کمار جیسوال، حوالدار امرجیت کمار اور نائیک اجیت کمار دہشت گرد حملے میں ہلاک کردیئے گئے۔ جملہ 10 فوجی ایک ہفتہ کی مدت میں ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوئے۔ جبکہ فوج کی گاڑیوں پر جموں و کشمیر کے علاقہ پلوامہ میں حملہ کیا گیا یہ حکومت کے محکمہ سراغ رسانی کی مکمل ناکامی کا ثبوت ہے۔