جموں و کشمیر میں مسجد کے امام اور دیگر کے خلاف مقدمہ

   

جموں ۔27 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ریٹاسی ضلع میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مسجد کے امام اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ جامع مسجد نوآباد کے امام مولوی محمد ظفر اور دیگر کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے مذہبی اجتماع کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ۔ اس طرح دکان کھلی رکھنے پر مالک رمیش کمار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔