ڈوڈا 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر میںخواتین بٹالین کیلئے پولیس بھرتیوں کا آغاز ہوا ہے جس میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد اس میں درخواستیں داخل کرچکی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 1300 جائیدادوں پر بھرتیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کیلئے منگل کو 21 ہزار درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شدید ترین سردی اور بارش کے باوجود مقامی خواتین کثیر تعداد میں جموں اور کشمیر میں خواتین بٹالین کی بھرتی میں حصہ لینے پہونچیں۔ صدر نشین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ دانش رانا نے کہا کہ جموں صوبہ اور کشمیر صوبہ کیلئے خواتین کو بھرتی کیا جا رہا ہے ۔ ہر ضلع میں ایک خواتین بٹالین بنائی جائے گی ۔ مقامی خواتین میں اس تعلق سے زبردست جوش و خروش ہے اور وہ شدید سردی اور بارش کو خاطر میں لائے بغیر درخواستیں داخل کرنے کیلئے یہاں پہونچ رہی ہیں۔
