جموں 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں گزشتہ سال اگسٹ سے تقریباً 200 انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فینانس کارپوریشن پراجکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں اور جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک مزید 1000 پراجکٹس کی تکمیل عمل میں آئے گی۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت پراجکٹس کی تکمیل میں بہتری پیدا ہوئی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ سال اگسٹ سے اب تک 200 اہم پراجکٹس کی تکمیل ہوئی ہے۔ فینانس کمشنر ارون کمار مہتا کی صدارت میں بورڈ آف ڈائرکٹرس کے ساتویں اجلاس میں متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ 5,963.81 کروڑ روپئے مالیت کے 2273 پراجکٹس کے منجملہ 200 پراجکٹس مکمل ہوئے ہیں اور 2,246.53 کروڑ مالیت کے 963 پراجکٹس پر کام جاری ہے جن کی تکمیل جاریہ مالیاتی سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔