سرینگر : وزارت ریلوے نے ٹوئٹر کے ذریعہ ملک کے اولین کیبل ریل بریج کی تصاویر پیش کئے ہیں ۔ یہ بریج جموں و کشمیر کا زیرتعمیر ہے۔ ریلوے نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ یہ بریج انجینئرنگ کا شاہکار ہے ۔ اسے انجی بریج کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ انڈین ریلوے کا کیبل پر مبنی پہلا بریج ہے جوجموںو کشمیر میں ناردن ریلوے کے اُدھم پور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک سیکشن پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔