جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب سابق تین چیف منسٹر س زیرحراست

   

جموں ۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سخت سکیورٹی کے ساتھ یہاں روایتی انداز میں 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جی سی مرمو نے قومی پرچم کو پرجوش انداز میں بلندی پر لہرایا۔ گزشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی برخاستگی کے بعد یہ پہلا یوم جمہوریہ تھا۔ مرمو نے ترنگا جھنڈے کو مولانا آزاد اسٹیڈیم میں پہلی بار پریڈ میں لہرایا۔ بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جموں و کشمیر مسلح پولیس ، سابق فوجیوں اور سپاہیوں کے علاوہ این سی سی کی لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ بھارت اسکاؤٹس نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔