سرینگر: جموں و کشمیر میں کووڈ 19 ویکسین کی عدم دستیابی کی شکایتوں کے بیچ حکومت نے کہا ہے کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا گیا ہے ۔حکومت نے کہا کہ جہاں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے پیشگی رجسٹریشن کوون ویب سائٹ اور موبائیل ایپلی کیشن پر شروع ہو چکی ہے وہیں ویکسینیشن مہم مقررہ تاریخ یعنی یکم مئی 2021 سے شروع نہیں ہو رہی ہے ۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویکسین سپلائی دستیاب ہو جانے پر متذکرہ عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔