جموں و کشمیر میں 2018 ء کے دوران 256 عسکریت پسند ہلاک

   

جموں ۔22 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر میں 22 کے منجملہ 12 اضلاع میں گزشتہ سال سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوئے اور سب سے زیادہ 52 افراد کپواڑہ میں ہلاک ہوئے ۔ وادی کشمیر کے 10 کے منجملہ 9 اور جموں کے تین اضلاع میں گزشتہ سال انکاؤنٹرس ہوئے لیکن اس مدت کے دوران لداخ میں کوئی انکاؤنٹر نہیں ہوا ۔ 2018 ء کے دوران مختلف کارروائیوں میں 256 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے اور جنوبی کشمیر میں سب سے زیادہ 127 ہلاکتیں ہوئیں۔ جس کے بعد شمالی کشمیر میں 93 اور وسطی کشمیر میں 24 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ علاقہ جموں میں گزشتہ سال 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شوپیان کو وادی کشمیر میں دہشت گردوں کامرکز سمجھا جاتا ہے جہاں 43 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔