مدد کرنے والوں پر حکومت کی کڑی نظر: مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی لوک سبھا میں بیان
نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت دفاع کے ترجمان کے بیان کے بموجب گزشتہ تین برسوں میں جموں و کشمیر میں 700 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ رواں سال جنوری سے 16 جون تک 113 عسکریت پسند مارے گئے۔ 2018ء میں 257 اور 2017ء میں 213 اور 2016ء میں 150 عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا گیا۔ اس طرح جملہ 733 عسکریت پسند اس وجہ میں قتل ہوئے۔ اس کے علاوہ اس مذکورہ موت میں 112 شہریوں نے اپنی جان گنوائی۔ وزارت داخلہ کے مملکتی وزیر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب میں کہا کہ ’’(مودی) حکومت نے دہشت گردی کے تئیں ’’صفر تحمل‘‘ کی پالیسی اختیار کی ہے اور صیانتی افواج دہشت گردی کے مقابلے میں مسلسل موثر کارروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ صیانتی افواج نے ان لوگوں پر بھی کڑی نظر رکھی ہے جو عسکریت پسندوں کی مدد کرتے ہیں، حکومت ایسے لوگوں کے خلاف بھی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، ملک کے کسی بھی حصہ میں دہشت گردی یا انتہا پسندی کے کسی بھی اقدام کو قطعی برداشت نہیں کرے گی اور اس قسم کی سرگرمیوں کا موثر جواب دیا جائے گا۔
