کولگام: جموں وکشمیر کے کولگام میں کورٹ کمپلکس کولگام کے قریب واقع ایس ایس بی کیمپ میں کل شام اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب حفاظت پر معمور ایک اہلکار نے اپنے ہی آفیسر پرگولیاں چلا کر اسے ہلاک کیا جبکہ بعد میں اپنی سروس رائفل سے خود کو بھی گولی مار دی اور اس طرح واقعہ میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے، پولیس نے معاملے کی مناسبت سے ایک ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔کولگام کے کورٹ کمپلکس کے قریب قائم ایس ایس بی کیمپ میں ایک آپسی جھڑپ میں دو فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اے ایس آئی اور اس کے ماتحت کانسٹبل کے درمیان کچھ بحث و تکرار ہوئی، جس کے بعد کانسٹبل نے افسرکو گولی مار دی اور پھر خود کو بھی ہلاک کردیا۔