جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر ایجی ٹیشن کا انتباہ

   

Ferty9 Clinic


عوام اور پارٹی کارکنان سڑکوں پر نکل آئیں گے : جموں و کشمیر اپنی پارٹی

سری نگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ اگر دلی نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا تو ان کی پارٹی سڑکوں پر نکلنے سے گریز نہیں کرے گی۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ صرف پارلیمنٹ ہی بحال کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑیں گے اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہمارا مطالبہ ہے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پارٹی کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر میڈیا کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اشرف میر اور جنید عظیم متو، جو سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی ہیں، موجود تھے ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی بنیاد 8 مارچ سال 2020 میں سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری کی سری نگر کے شیخ باغ علاقے میں واقع رہائش گاہ پرڈالی گئی تھی۔ بخاری نے کہا کہ ہم سے جو وعدے سال 1947 میں کئے گئے ان کو پورا نہیں کیا گیا۔ ہمیں جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لڑنا ہے اور ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں فوری طور اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔