جموں و کشمیر کیلئے آیوشمان بھارت اسکیم کا آغاز

   

جموں : جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم کا آج آغاز عمل میں آیا۔ جموں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اسکیم کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس اسکیم کے تحت ریاست کے 229 سرکاری اور 35 خانگی دواخانوں میں علاج کی سہولت رہے گی۔ اس اسکیم سے غریبوں کے لئے پانچ لاکھ روپئے تک مفت علاج کی فراہمی کی سہولت ہے۔ اس موقع پر مودی نے کہا کہ ڈی ڈی سی چناؤ سے ریاست میں جمہوریت کا استحکام ہواہے۔